اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی :مراٹھی گلوکارہ مشتبہ موت - مہاراشٹر کے ضلع تھانے

مہاراشٹر کے ضلع تھانے سے ہو کر گزرنے والے ممبئی ناسک شاہراہ کے شاہ پور میں گزشتہ جمعرات کو سڑک حادثہ میں مراٹھی گلوکارہ کی کار حادثے میں موت ہو گئی تھی۔ اب اس کا سی سی ٹی وی فٹیج سامنے آیا ہے۔

ممبئی :مراٹھی گلوکارہ مشتبہ موت

By

Published : Nov 18, 2019, 11:14 PM IST

دو ماہ امریکہ میں گزارنے اور اپنے شوز ختم کرنے کے بعد گیتا مالی نامی معروف مراٹھی گلوکارہ ممبئی لوٹی اور اپنے شوہر وجے مالی کے ساتھ کار سے اپنے آبائی وطن ناسک جارہی تھیں۔ اسی درمیان انکی کار تھانے کے شاہ پور کے نزدیک ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

ممبئی :مراٹھی گلوکارہ مشتبہ موت

اس حادثہ میں گیتا مالی شدید طور پر زخمی ہو گئیں، جس کے بعد انہیں نزدیک کے دیہی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں گلوکارہ کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ کا سی سی ٹی وی فوٹیجسامنے آنے کے بعد یہ پورا حادثہ مشتبہ ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجمیں واضح طور سے دکھائی دے رہا ہے کہ تیز رفتار کار میں مراٹھی گلوکارہ گیتا مالی اور انکے شوہر وجے مالی کار ڈرائیو کررہے تھے۔ کار تیز-رفتاری سے ناسک کی طرف جارہی تھی تبھی شاہ پور کے نزدیک کار شاہراہ کے کنارے کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی اور کار ڈرائیو کر رہے وجے حادثہ کے کچھ دیر بعد باہر نکتے ہیں اور وہ گیتا کہ طرف بھاگتے دکھائی پڑ رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیجکنٹینر کی ٹکر اور گیتا کی فوری علاج کے دوران ہونے والی موت کو مشکوک بنارہی ہے۔ شاہ پور پولیس اس حادثہ کی باریک بینی تفتیش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details