اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: جے این یو طلبا کی حمایت میں احتجاج - گذشتہ تین مہینوں سے فیس کو لے کر احتجاج جاری

گزشتہ روز جے این یو میں تشدد ہونے کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہورہے ہیں۔ وہیں ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر طلبا نے جے این یو طلبا کی حمایت میں احتجاج کیا۔

ممبئی: جے این یو طلبا کی حمایت میں احتجاج
ممبئی: جے این یو طلبا کی حمایت میں احتجاج

By

Published : Jan 6, 2020, 1:06 PM IST

Updated : Jan 6, 2020, 1:35 PM IST

اس احتجاج کی قیادت جے این یو کے سابق طلباء رہنما عمر خالد نے کی۔ عمر خالد نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی جانب سے طلباء پر مقدمہ دائر کیا جارہا ہے اور جے این یو کے طلباء کو بجرنگ دل ، اے بی وی پی کے غنڈوں نے مارا پیٹا ہے۔'
انہوں نے پولیس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'جب جے این یو میں یہ سب ہورہا تھا تب دہلی پولیس کیا کررہی تھی۔ کافی دیر تک طلبا پر حملہ ہوتا رہا اور دہلی پولیس وہاں نہیں پہنچی جب کہ جے این یو کا گیٹ لوک کرکے پولیس والے کھڑے رہے تاکہ اس وقت کوئی اندر نہ آسکے۔'

ممبئی: جے این یو طلبا کی حمایت میں احتجاج

عمر خالد نے الزام عائد کیا کہ 'احتجاج کو دبانے کے لیے مقدمہ دائر کیا جارہا ہے۔ جے این یو کے حامیوں نے ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا کے قریب راتوں رات ایک احتجاج کیا ہے اور اس احتجاج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

Last Updated : Jan 6, 2020, 1:35 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details