اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mumbai Street Markets Flourish Again: ممبئی میں دوسال بعد بازاروں میں رونق لوٹیں

ممبئی میں کووڈ-19 وبا ء کی وجہ سے مساجد بند رہیں اور ماہ رمضان میں بازار ویران تھی، اب حالات بہتر ہونے کے بعد بازاریں کھلنے لگیں، رواں برس عبادت کے لیے مساجد اور رمضان کے طرح طرح کے پکوان کے ساتھ عید کی خریداری کے لئے گلی محلوں کی رونقیں جیسے دوبالا ہوچکی ہیں تھیں۔ ایک بار پھر ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں جیسے بہار آگئی ہے۔Mumbai Street Markets flourish Again After Covid-19

ممبئی میں دوسال بعد بازاروں میں رونق لوٹیں
ممبئی میں دوسال بعد بازاروں میں رونق لوٹیں

By

Published : Apr 27, 2022, 9:21 PM IST

ممبئی شہر کا جغرافیہ دیکھا جائے توبحر عرب کے ساحل پر بسایہ شہر جنوب سے شمال کی جانب ایک پٹی کی طرح ہے، قلابہ سے ماہم اور مشرق میں سائن تک اصل شہر ہے اور پھر ماہم کی کھاڑی اور میٹھی ندی کے اس پار مضافاتی علاقے ہیں۔ مسلم علاقوں کے بعد مضافاتی علاقوں میں کئی مسلم بستیوں میں بھی ماہ رمضان کی رونق نظر آتی ہے۔Mumbai Street Markets flourish After Covid-19

قلابہ اور فورٹ کے متمول اور تجارتی مراکز میں کئی چھوٹے چھوٹے مسلم علاقے واقع ہیں، فورٹ کی مودی اسٹریٹ میں قہوہ خانہ مسجد اس دفتری علاقے میں ظہر، عصر اور مغرب میں مصلیان سے آباد رہتی ہے جب کہ فجر اور عشاء میں نمازیوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے۔ ماہ رمضان میں عصر سے چہل پہل میں اضافہ ہوجاتا ہے، مودی اسٹریٹ میں شہباز خان نام کے شوسل ورکر برسوں کے علاقے میں بھائی چارہ اور امن وامان کے لیے سرگرم ہیں۔ قریبی شیواجی ٹرمنس ریلوے اسٹیشن کے مسلم مسافروں کے لیے متصل حضرت بسمہ اللّٰہ بابا اور عبد الرحمن عرف پیڈروشاہ بابا کے مزار اور مشہور تعلیمی ادارہ انجمن اسلام میں مغرب کے وقت خصوصی طور پر افطار کا انتظام کیا جاتا ہے۔

وہیں بازار رمضان کی رونقوں سے دو برس سے محروم رہی ہیں، لیکن اس برس ممبئی کے معروف بازاروں میں رمضان کے رونق دوبالا ہوگئی ہے۔ محمد علی روڈ پر عید خریداری کے دوران روزے داروں کے لیے بیگ محمد گراؤنڈ میمن فیڈریشن کے روح رواں اقبال میمن افطاری کا خصوصی انتظامات کرتے ہیں۔ وقت مغرب میں افطار سے سحری تک یہاں کی گلیوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی ہے، اس سلسلہ میں کہاجاتا ہے کہ ڈھائی سو سال قدیم جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے کی قدیم مینارہ مسجد کے سائے میں "فوڈبازار " دو صدی سے آباد ہے، مگر 2020_2021میں ممبئی اور آس پاس کے علاقوں کے شہری اس سے محروم رہ گئے تھے،لیکن اب الگ نظارہ ہے۔


مینارہ مسجد کے بارے میں مشہور ہے کہ ماہ رمضان میں صرف 25 فیصد مسلمان یہاں خریداری اور کھانے پینے آتے ہیں جب کہ 60 فیصد سے زائد برادران وطن ہوتے ہیں جوکہ ان پکوانوں سے محظوظ ہوتے ہیں۔ جب کہ ایک بڑی تعداد سیاحوں کی ہوتی ہے۔ کیونکہ مسلمانوں کی اکثریت عبادت میں مشغول رہتی ہے، البتہ آخری عشرے کے پانچ دنوں میں مسلمان عید کی خریداری کرنے نکلتے ہیں تو اہل خانہ یہاں آتے ہیں۔ ان علاقوں میں کئی پکوان خصوصی طورپر ماہ رمضان میں ہی تیار کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Eid Prayer at Shivaji Park: شیواجی پارک میں عیدالفطر کی نماز کی اجازت طلب

ABOUT THE AUTHOR

...view details