مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے کئی اداروں میں ڈھول تاشوں کے ساتھ اسکولوں کو کھولا گیا جب کہ کئی جگہوں پر وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ حالات کا جائزہ لینے پہنچیں۔
ممبئی کے تمام تعلیمی ادارے کھُل گئے اس کے علاوہ ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے بھی اسکول پہنچ کر طلباء و طالبات اور اساتذہ سے گفتگو کی۔
مارچ 2020 کے بعد مہاراشٹر حکومت نے کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں قفل لگانے کا فرمان جاری کیا تھا۔
ممبئی کے تمام تعلیمی ادارے کھُل گئے تعلیم کا معیار گر نہ پائے اس وجہ سے اسکول اور دوسرے تعلیمی اداروں نے آن لائن ایجوکیشن پر زور دیا حالانکہ حکومت نے اپنے فرمان میں کووڈ قوانین پر سختی سے عمل کرنے کے لیے کہا تاکہ کورونا وبا پر قابو پایا جاسکے اور اس طرح سے تعلیمی اداروں کو قفل لگنے سے بچایا جاسکے۔