ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مدن پورہ میں مسلم خواتین نے کرناٹک کے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر لگائی گئی پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دستخطی مہم کی شروعات کی۔ اس مہم میں ہزاروں خواتین نے حصہ لیا۔ Signature Campaign Started in Mumbai's Madanpura
مدن پورہ علاقے کی خواتین نے حجاب ہمارا آئینی حق، حجاب میری پہچان اور حجاب ہمارے راستہ کی روکاوٹ نہیں ہے، لکھی تختیوں کو اپنے ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا۔ کرناٹک کی مسلم لڑکیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان خواتین نے نعرے بازی بھی کی۔ اپنے نعرے میں انہوں نے حجاب کی مخالفت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے
رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ کرناٹک میں جس لڑکی نے فرقہ پرستوں اور حجاب کی مخالفت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اسی طرح سے ہمیں بھی قدم سے قدم ملا کر ایسے لوگوں کے خلاف اپنی آواز اٹھانی ہوگی۔ ہمارے بنیادی اور مذہبی حقوق کو چھیننے والوں کے خلاف ہمیں آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔