انہی سیاسی وعدوں میں سے ایک وعدہ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مقامی انتخابات کا ہے۔
بی ایم سی کے خلاف عرضی داخل کرنے والے آزاد جین سے ای ٹی وی بھارت کی بات چیت، ویڈیو تفصیلات کے مطابق سنہ 2017 میں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کے انتخابات ہوئے تھے اور انتخابی مہم کے دوران شیوسینا نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو پانچ سو اسکوائر فٹ سے کم جگہ پر تعمیر مکانات سے پراپرٹی ٹیکس معاف کر دے گی۔
لیکن انتخابات میں اکثریت ملنے کے بعد ڈھائی برس کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی یہ وعدہ وفا نہیں ہوا اور یہ جملہ محض ایک انتخابی جملہ ثابت ہوا۔
اس وعدے کو پورا نا کرنے پر ممبئی کے ساکن آزاد جین نامی شخص نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے بی ایم سی میں میں برسراقتدار حکومت شیوسینا یہ وعدہ پورا کرے یا پھر عوام کے نام معافی نامی لکھے۔
اس بابت آزاد جین نے حق معلومات کے تحت بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی کہ پراپرٹی ٹیکس کی معافی کا کام کہاں تک پہنچا؟ لیکن کئی روز گزر جانے کے بعد بھی ان کی عرضی کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا اور انہوں نے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے آزاد جین سے گفتگو کر کے معاملے کی تفصیل حاصل کی۔