اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: تکنیکی خرابی کے سبب ریلوے روٹ متاثر

ملک کی اقتصادی دار الحکومت ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرین خدمات متاثر ہونے کے سبب پورا شہر رک جاتا ہے۔

ریلوے روٹ متاثر

By

Published : Sep 21, 2019, 11:53 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 10:43 AM IST

گزشتہ روز شمالی ممبئی کے علاقے ایرولی سے تھانے کی طرف آنے والی ٹرانس ہاربر لائن میں تکنیکی خرابی کے سبب تقریباً ایک گھنٹہ آنے اور جانے والا روٹ مکمل طور سے بند کیا گیا تھا۔

اس ریل روٹ پر دوپہر میں تقریباً تین بجے خرابی پیش آئ اور تین بجکر 50 منٹ پر ریلوے انتظامیہ نے اس خامی کو درست کرتے ہوئے ریل خدمات کو بحال کردیا۔

ریلوے روٹ متاثر

اس روٹ پر لوکل اور ایکسپریس سبھی ٹرینیں متاثر ہونے کے سبب ایرولی سے لیکر تھانے اور ہاربر روٹ پر ایک مقام سے دوسرے مقام جانے والے مسافروں کا اژدہام دیکھنے کو ملا۔

واضح رہے کہ عروس البلاد ممبئی میں ٹرین خدمات کی ذرا سی بھی تاخیر ہونے پر ہلچل مچ جاتی ہے کیونکہ یہاں سے روزانہ تقریباً پورے ملک میں ٹرینیں روانہ ہوتی ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 10:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details