کورونا وائرس کے پیش نظر پوری دنیا میں ہاہاکار مچی ہوئی ہے جس سے بھارت بھی محفوظ نہیں ہے اور یہاں بھی اس وائرس کے متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں اسی لیے بھارتی حکومت بھی اس وائرس سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد ہے۔
ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس کو ملک کے سب سے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنز میں شمار کیا جاتا ہے اور یہاں سے لوکل ٹرینوں اور طویل مسافتی ٹرینوں سے روزانہ لاکھوں مسافر سفر کرتے ہیں اسی لیے یہاں ہر وقت لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے۔
روزانہ لاکھوں لوگ اس لائف لائن(لوکل ٹرین) سے اپنے مقام تک پہنچتے ہیں، بھیڑ بھاڑ والے ریولے اسٹیشنز کی فہرست میں اول مقام حاصل کرنے والے ممبئی محمکہ ریلوے نے بھی کرونا سے بچنے لیے سخت اقدامات اٹھا رہا ہے۔
ریلوے نے لوکل ٹرین سے لے کر طویل مسافتی ٹرینوں میں روزانہ 'کرونا خصوصی مہم' کے تحت ہر اس جگہ پر جہاں مسافروں کی پہنچ سب سے زیادہ ہوتی ہے وہاں کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے صاف صفائی کر رہی ہے۔
محکمہ ریلوے اپنی طرف سے کرونا سے لڑنے کے لیے پوری طرح سے مستعد ہے لیکن ریلوے روزانہ ٹرین سے سفر کرنے والے ان لاکھوں مسافروں سے بھی اس بات کی امید کرتی ہے وہ کہ کرونا کے خلاف ریلوے کے ذریعہ چھیڑی گئی مہم کا حصہ بنیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اس جان لیوا وائرس کے اب تک 37 معاملے سامنے آ چکے ہیں ان میں سب سے زیادہ پونے میں ہیں اس لیے کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے شاپنگ مال سینما گھروں کے ساتھ ساتھ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں کو احتیاطاً فوری طور پر بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔