اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف مظاہرہ

ملی تنظمیوں نے اس ظلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر ہو رہے ظلم کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ دینا میں کہیں بھی کسی بھی انسان کا خون نہیں بہنا چاہئے۔ اُن لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جنہوں نے مذہبی تہوار کے دوارن ان کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔

ممبئی: بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف مظاہرہ
ممبئی: بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف مظاہرہ

By

Published : Oct 22, 2021, 10:23 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں چرچ گیٹ اسٹیشن کے باہر 'بھارت بچاؤ آندولن'، 'بھارتی مسلم مہیلا آندولن' سمیت کئی ملی تنظمیوں نے ملکر بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف نعرے بازی کی۔

ممبئی: بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف مظاہرہ

انہوں نے اس ظلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر ہو رہے ظلم کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ دینا میں کہیں بھی کسی بھی انسان کا خون نہیں بہنا چاہئے۔ اُن لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جنہوں نے مذہبی تہوار کے دوارن ان کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔

اس موقع پر سماجی کارکن ایم اے خالد نے کہا کہ جس طرح سے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے، اس ظلم کے خلاف ہم آواز بلند کر رہے ہیں۔ وہاں مندروں میں جو توڑ پھوڑ ہوئی ہے،وہ سراسر غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اتراکھنڈ سیلاب: ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 65 ہوگئی

انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے افغانستان میں اہل تشیع کے ساتھ ظلم کرتے ہوئے آئی ایس آئی ایس نے مسجد میں بم بلاسٹ کئے۔ مدھیہ پردیش میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں۔ ہم اس کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی وارداتیں جو روز ہو رہی ہیں، جسکی وجہ سے ملک میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک اور بیرون ممالک جہاں اقلیتیں ہیں، وہاں امن قائم رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details