اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مہاراشٹر سمیت پورے ملک میں احتجاج جاری ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے ملت نگار میں بھی دیکھنے ملی۔

سی  اے  اے کے خلاف احتجاج جاری
سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری

By

Published : Jan 12, 2020, 11:45 PM IST

ممبئی میں ہونے والے احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا، انہو ں نے جے این یو میں ہوئی واردات کو لے کر بھی اس کی پر زور مذمت کی۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج، ویڈیو

ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے ملت نگر میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس احتجاج میں خاص طور سے جے این یو میں ہوئی تشدد کی واردات کو لے کر مذمت کی گئی۔

اس احتجاج میں جے این یو سے فارغ طلباء اور ریاست اتر پردیش سے تعلیم حاصل کرنے والے بھی موجود رہی۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے کاروباری اور وکیل فرید خان نے کہا کہ 'ملک میں بیرونی خطرے کو روکنے کے لیے فوج ہے لیکن اندرونی خطرے سے کیسے لڑا جائے، انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تعلق سے ہم یہی کہین گے کہ یہ ہمارے ملک کے لیے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ سی اے اے اور این آر سی کو کے خلاف پور ے ملک کی عوام نے حکومت کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے اور دلی و ممبئی جیسے مصروف ترین شہر میں بھی عوام نے اپنے قیمتی وقت کا استعمال اس احتجاج کے لیے کیا ہے،کئی جگہوں پر طلباء اور عوام کو اس کے لیے بڑی قیمتیں بھی چکانی پڑیں جبکہ ممبئی شہر میں روزانہ پر امن طریقے سے احتجاج ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details