اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی:۔ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے امتحانات کی تیاریاں عروج پر

ریاست مہاراشٹر میں کورونا کی وبا اب بھی اپنا قہر برپا کیے ہوئے ہے، جہاں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شہریان اس سے متاثر ہو رہے ہیں جس کے سبب سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے امتحانات کے ضمن میں طلبا اور سرپرستوں میں تذبذ ب کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے کہ آیا دسویں اور بارہویں کے امتحانات آف لائن ہوں گے؟ یا آن لائن؟ لیے جائیں گے۔

By

Published : Mar 19, 2021, 6:58 AM IST

ممبئی:۔ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے امتحانات کی تیاریاں عروج پر
ممبئی:۔ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے امتحانات کی تیاریاں عروج پر

ان سوالات کا خلاصہ کرتے ہوئے مہاراشٹر کے امتحانات کی پلاننگ کمیٹی نے آف لائن امتحانات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں موصولہ اطلاعات کے مطابق امسال کورونا وائرس کے سبب کلاسوں میں طلبا کی حاضری متاثر رہی۔ کئی مقامات پر تو اسکولوں میں دسویں اور بارہویں جماعت جاری ہوتے ہی بند کر دیا گیا جس سے طلبا میں بے چینی پائی جارہی تھی۔

ممبئی:۔ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے امتحانات کی تیاریاں عروج پر

ان ہی حالات کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن پلاننگ کمیٹی کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے جہاں امتحانات میں دسویں اور بارہویں کے طلبا کو کامیاب ہونے کے لئے کم از کم 35 فیصد نمبرات حاصل کرنا ہوتے تھے مگر اس مرتبہ اسے گھٹا کر کامیاب ہونے کے لئے کل نمبرات کا فیصد، 25 فیصد کرنے کی سفارش پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

ممبئی:۔ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے امتحانات کی تیاریاں عروج پر

رواں تعلیمی سال 2020۔2021 میں کورونا کے انفیکشن نیز حفظ ماتقدم کے طور پر پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں جماعت کو مختصر عرصے کے لئے ہی جاری رکھا گیا تھا نیز کلاس روم سے تعلیم کی کمی کےسبب نصاب بھی کم کر دیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں کم و بیش 30 لاکھ طلبا و طالبات کا آن لائن امتحان دینا ممکن نہیں ہے، اس لئے امید کی جا رہی ہے کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات آف لائن ہوں گے۔ اگر بورڈ مذکورہ بالا 25 فیصد نمبرات کو کامیابی کے لئے ممکن بناتا ہے تو اس سے مہاراشٹر کے 30 لاکھ طلبا و طالبات کو کافی راحت ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details