اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیراعلی آدتیہ ٹھاکرے' کا پوسٹر - مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات

ریاست مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے بعد اب تک تجسس برقرار ہے کہ وزیراعلی کی کرسی پر کون بیٹھے گا، اس دوران ماتو شری(ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ) کے باہر ایک بینر آویزاں ہے جس پر آدتیہ ٹھاکرے کے نام کے ساتھ وزیراعلی درج ہے۔

وزیراعلی آدتیہ ٹھاکرے!

By

Published : Oct 26, 2019, 7:08 PM IST

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 105 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس کی اتحادی جماعت شیوسینا نے 56 سیٹیوں پر قبضہ کیا ہے اور اب شیوسینا نے اقتدار میں نصف فیصدی حصہ داری کا مطالبہ کر کے بی جے پی کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

وزیراعلی آدتیہ ٹھاکرے!، ویڈیو

حکومت سازی پر اب تک کسی بھی قسم کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، حالاںکہ یہ بات یقینی ہے کہ ریاست میں بی جے پی شیوسینا کی ہی حکومت بنے گی لیکن شیوسینا نے مطالبہ کر دیا ہے کہ اسمبلی میں ڈھائی برس بی جے پی کا اور ڈھائی برس شیوسینا کا وزیراعلی ہو۔

اسی دوران ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتو شری کے باہر ایک بڑا بینر آویزاں کیا گیا ہے جس میں آدتیہ ٹھاکرے کے نام کے ساتھ وزیراعلی بھی لکھا ہوا ہے جس سے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

مہاراشٹر میں سیاسی منظر نامہ انتہائی دلچسپ موڑ پر ہے اور اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ کہنا مشکل ہے، اب یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ بی جے پی شیوسینا کی بات مان لیتی ہے یا پھر کوئی دوسرا راستہ اختیار کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details