مسلم علاقوں میں ٹرافک قوانین پرعمل درآمد کے لئے ممبئی پولیس کی سماجی کارکنان کے ساتھ بیداری مہم ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے جنوبی ممبئی کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں میں ٹریفک کا مسئلہ طویل عرصے سے جوں کا توں ہے ۔اسی لئے وقتاً فوقتاً ممبئی ٹریفک پولیس اور ممبئی پولیس کارروائیوں کو لے کر سختی برتتی رہی ہے ۔
ناگپاڑہ جنکشن ، سات راستہ، بائیکاہ ،آگریپاڑہ ،دو ٹانکی، محمد علی روڈ ،بھنڈی بازار عبدالرحمان اسٹریٹ کرافوڈ مارکیٹ جیسے مسلم اکثریتی علاقوں میں کارروائیاں زیادہ ہوتی ہیںکیونکہ یہاں عوام ٹریفک کے ذریعے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرتے زیادہ نظر آتے ہیں جس کے سبب پولیس کو کارروائیوں کے لئے سخت ہونا پڑتا ہے اور مزید فورس کو منتخب کرنا پڑتا ہے۔
مسلم علاقوں میں ٹرافک قوانین پرعمل درآمد کے لئے ممبئی پولیس کی سماجی کارکنان کے ساتھ بیداری مہم اکثر کئی معاملوں میں دیکھا گیا ہے کہ پولیس جب کارروائیوں کے لئے لئے سختی کرتی ہے تو قانون کی خلاف ورزی کرنے والے لوگ پولیس کی مخالفت میں سڑکوں پر اتر آتے ہیں ۔کئی بار لڑائی جھگڑے بھی ہوتے ہیں۔معاملے پولیس تھانوں میں پہنچتے ہیں حالانکہ پولیس تھانے میں پہنچنے کے بعد قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاتی ہے جب کہ ٹریفک پولیس کے ذریعے یہ جو کاروائی کی جاتی ہے اس میں جرمانے کی رقم وصول کی جاتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Demolition Of 100 Years Old Buildingممبئی میونسپل کارپوریشن نے قدیم برطانوی دور کی عمارت کو منہدم کردیا
عمران ملا اور تاج قریشی سماجی کارکنان ہے اور یہ اکثر اپنی ٹیم کے ہمراہ اس طرح کی بیداری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ تاج قریشی نے کہا کہ ان علاقوں میں قانون کے خلاف ورزی نہ کی جائے۔اسی لئے ہم لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے ہیلمیٹ ۔ٹرافک سگنل۔گاڑیوں کے دستاویز ان سب کا خاص خیال رکھیں۔۔تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے سبب جو حادثے پیش آتے ہیں اُن میں کمی آئے۔