اردو

urdu

ETV Bharat / state

Murder Case In Mumbai ممبئی میں خاتون کی قتل میں لو جہاد کا معاملہ نہیں - پرگتی چال راہول نگر

ممبئی پولیس نے کہا کہ پرگتی چال راہل نگر میں ایک خاتون کے قتل کے معاملے کو لوجہاد سے جوڑا نہیں جا سکتا ہے۔ یہ ایک گھر یلو معاملہ ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔Murder Case In Mumbai

ممبئی میں خاتون کی قتل میں لو جہاد کا معاملہ نہیں
ممبئی میں خاتون کی قتل میں لو جہاد کا معاملہ نہیں

By

Published : Sep 27, 2022, 9:20 PM IST

ممبئی:مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کےپرگتی چال راہول نگر کے پی ایل لوکھنڈے مارگ چیمبور علاقے میں قتل کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اقبال محمد شیخ (36 سالہ) نے اپنی بیوی زارا اقبال شیخ (20) کی گردن پر تیز دھار چاقو سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔Mumbai Police Says NO Love Jihad Angle Found In Murder Case

ممبئی میں خاتون کی قتل میں لو جہاد کا معاملہ نہیں

مقتول خاتون اور ملزم کے درمیان طلاق اور بچے کی تحویل پر جھگڑا ہوا تھا۔ مقتول خاتون زارا شیخ نے ملزم اقبال شیخ اور اس کے بیٹے نام علی سے ملنے نہ آنے پر اقبال ناراض ہو گیا۔بات اتنی بڑھ گئی کہ اقبال نے اپنی بیوی زارا کو قتل کر دیا۔

ممبئی میں خاتون کی قتل میں لو جہاد کا معاملہ نہیں

ممبئی پولیس نے مقتولہ کے شوہر ملزم اقبال محمد شیخ کو قتل کی دفعات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔جس کی تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم اور مقتولہ چند برس قبل ہی لو میرج کی تھی۔ دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ جس کے بعد مقتولہ نے الگ رہنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Goldy Brar Gang گولڈی برار نوجوانوں کو اپنے گینگ سے جوڑنے کی کوشش میں مصروف

سینیئر پولیس انسپکٹر سنیل کالے نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں لو جہاد کا کوئی زوائیہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم اور مقتولہ کے درمیان مسلم مذہب کے رسم و رواج کے حوالے سے کوئی جھگڑا بھی نہیں تھا۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے کو لو جہاد کا رنگ نہ دیں اور افواہیں پھیلا کر سماج میں تناؤ پیدا نہ کرے۔Mumbai Police Says NO Love Jihad Angle Found In Murder Case

ABOUT THE AUTHOR

...view details