اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mumbai Police Direction: پولیس اہلکار اپنی سواریوں پر 'پولیس' نہ لکھوائیں: ٹریفک پولیس کا فرمان - ممبئی ٹریفک پولیس کا فرمان

ممبئی پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہیلمٹ اور گاڑیوں کے حوالے سے جس طرح ایکشن مہم کو آگے بڑھایا ہے Mumbai Police Direction وہ قابل تعریف ہے، عوام کے دل میں کاروائی کا خوف ضروری ہے۔

ٹریفک پولیس کا فرمان
ٹریفک پولیس کا فرمان

By

Published : Mar 16, 2022, 9:35 PM IST

ممبئی ٹریفک پولیس Mumbai Police Direction کے جوائنٹ سی پی راج وردھن سنہا نے ایک فرمان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس جوان اپنی گاڑیوں پر پولیس نہ لکھوائیں اگر کسی گاڑی پر پولیس لکھا ہوا پایا گیا تو اُس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ فرمان پولیس اہلکاروں کی ذاتی بائیک اور کار کے لیے ہے سرکاری گاڑیاں اس سے مستثنیٰ ہیں۔ Joint Commissioner of Police Direction ممبئی میں پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی سواریوں پر پولیس نہ لکھوائیں۔

ممبئی ٹریفک پولیس کا فرمان

اس سے پہلے 7 ستمبر 2015 کو ریاستی حکومت نے ایسا ہی ایک فرمان جاری کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر پولیس نہ لکھنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس اہلکاروں کو سختی سے اُسے ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔

محکمہ ٹریفک پولیس نے سنہ 2013 میں بھی یہ حکم نامہ جاری کیا تھا، ساتھ میں یہ بھی کہا گیا تھا اسٹائلش نمبر پلیٹ والی گاڑیاں بھی کارروائی کی زد میں ہوں گی۔

ممبئی پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہیلمٹ اور گاڑیوں کے حوالے سے جس طرح ایکشن مہم کو آگے بڑھایا ہے وہ قابل تعریف ہے عوام کے دل میں کاروائی کا خوف ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details