اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bollywood Stars Security Strengthened : فلمی ستاروں کی سیکورٹی میں مزید اضافہ - سلمان خان سیکورتی

شب زندہ شہر ممبئی میں فلمی اداکار امیتابھ بچن کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے حالانکہ اس اضافی سیکورٹی کو لیکر وی آئی پی سیکورٹی کے انچارج کرشن پرکاش نے کہا ہے کہ ’’یہ روزمرہ کی طرح ہی ہے جو انہیں مہیا کرائی گئی ہے۔‘‘Increase in Security of B Town Celebrities

1
1

By

Published : Nov 2, 2022, 6:33 PM IST

ممبئی:لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بالی ووڈ اسٹارز سمیت دیگر معروف شخصیات کو مبینہ طور دھمکیاں دینے کے بعد ممبئی پولیس نے وی آئی پی سیکورٹی میں اضافہ کیا ہے۔ فلمی اداکار کو دھمکیاں دینے کے بعد ممبئی پولیس فلمی اداکاروں سمیت دیگر معروف شخصیات کی سیکورٹری کے حوالہ سے کافی حساس نظر آ رہی ہے۔ ریاست پنجاب میں گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد مہارشٹر میں اس طرح کی کوئی واردات نہ ہو اس کے حوالہ سے ریاستی حکومت ان لوگوں کو، جو انڈر ورلڈ یا دوسرے جرائم پیشہ افراد کے نشانے پر ہیں، کو وائی پلس سیکورٹی مہیا کرنے کی حامی نظر آ رہی ہے۔Bollywood Celebrities Security Strengthened

وائی سکیورٹی پانے والے فلمی اداکار سلمان خان،سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ نائب وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس کی اہلیہ امرتا فڈنویس شامل ہیں۔ ریاستی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ نے معروف شخصیات پر منڈلاتے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوئے سکیورٹی کا دائرہ مزید مظبوط کر لیا ہے۔ ریاستی حکومت نے فلمی اداکار اکشے کما ر کے لئے ایکس کٹیگری کی سکیورٹی مہیا کرانے کی بات کی ہے۔ انکی حفاظت میں تین افسران تین شفٹ میں موجود رہیں گے، حالانکہ سیکورٹی پر آنے والا خرچہ ریاستی حکومت نہیں بلکہ جن کے لیے سیکورٹی فراہم کی گئی ہے وہ خود برداشت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:امیتابھ بچن کے بنگلے پر بم کی معلومات فرضی، دو گرفتار

ممبئی پولیس اور ریاستی حکومت کو مرکزی حکومت کی جانب سے موصولہ معلومات، موسے والا قتل کے بعد ممبئی سے بشنوئی گینگ کے کچھ کارکنان کی گرفتاری کے بعد فلمی استاروں کو دی گئی دھمکیوں کے بعد معروف شخصیات کی سیکورٹی میں اضافہ کیا ہے۔ سلمان خان کو بھی گن کا لائنسنس دیا گیا ہے۔ ادھر، صنعتکار مکیش امبانی، نیتا امبانی کو زیڈ پلس سیکورٹی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ آنند امبانی اور ایشا امبانی کو وائی پلس سیکورٹی دی گئی ہے۔ وہیں انوپم کھیر، اجے پیرا مل ملند نارویکر کو بھی وائی پلس سکیورٹی دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details