ممبئی:شب برات اور ماہ مقدس رمضان المبارک کو لیکر ممبئی کے پایدھونی پولیس تھانے کے حدود میں قائم بازاروں کو لےکر پولیس اور علاقہ کی سرکردہ شخصیات اور مساجد کے ذمہ دران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں شب برات اور رمضان المبارک کے ایام میں نظم و نسق اور روایتی بازاروں کی رونق کو برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعے پر علاقے کی مساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ زونل ڈی سی پی ابھینو دیشمکھ نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ ممبئی کے وہ سارے علاقے جو ماہ مقدس میں سیاحوں کا مرکز ہوتا ہے جہاں کھانے کے شائقین کی خاصی تعداد موجود رہتی ہے تو ان علاقوں میں پولیس کی ذمہ داری سب سے اہم ہوتی ہے، لیکن عوام کا تعاون ہوتا ہے تو نظم نسق برقرار رکھنے میں بہت آسانی ہوتی ہے۔ اسی کے لیے مساجد کے ذمہ داران اور علاقے کے با اثر شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔
جامع مسجد کے چیئرمین شعیب خطیب نے کہا کہ ہم روایتی بازاروں اور ہاکرز کے خلاف نہیں ہیں لیکن جس طرح سے رمضان کے موقع پر روڈ کا خاصہ حصہ انکے قبضے میں ہوتا ہے تو اس سے مقامی باشندوں اور سیاحوں تکلیف ہوتی ہے، اس لئے پولیس انتظامیہ کو اس بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے کہ فٹ پاتھ اور روڈ کے اس حصہ کو جہاں پیدل چلنے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے کیسے نجات ملے۔ مولانا محمود دریابادی نے کہا کہ مسلم تیوہاروں کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کے با اثر شخصیات کے ساتھ میٹنگ تھی تاکہ ماہ مقدس میں امن امان برقرار رہے، اُس کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل جو نشے کی لت کا شکار ہیں اُنہیں اس سے کیسے آزاد کیا جائے، دریابادی نے کہا کہ وقتاً فوقتًا اس طرح کی میٹنگ جس میں پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی ہوتی ہے یقیناً ہم ایک دوسرے کا تعاون کرتے رہیں گے تاکہ ایک بہتر معاشرے کی تشکیل کی جا سکے۔
Ramzan 2023 شب برات اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر میٹنگ - ممبئی میں انتظامیہ کی جانب سے میٹنگ
زونل ڈی سی پی ابھینو دیشمکھ نے کہا کہ 'شب برات اور رمضان میں خصوصی عبادات کا اہتمام ہوتا ہے۔ بازاروں میں سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں۔ ایسے میں پولیس کے لیے یہ نظم و نسق برقرار رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا ہے۔ لیکن جب عوام اور سرکردہ شخصیات تعاون کرتے ہیں تو مشکل کام آسان ہوجاتا ہے اور علاقے میں امن و امان برقرار رہتا ہے۔'
![Ramzan 2023 شب برات اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر میٹنگ رمضان المبار کی آمد کے پیش نظرمیٹنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-17864535-926-17864535-1677506904367.jpg)
مزید پڑھیں:Ramadan 2022: ممبئی کے محمد علی روڈ پر رمضان کی رونقیں واپس
ممبئی میں بھنڈی بازار ،مینارہ مسجد،محمد علی روڈ،عبدالرحمان اسٹریٹ ان سارے علاقوں میں عام دنوں میں بھی بہت ہجوم رہتا ہے۔ ماہ مقدس کے ایک ماہ کے دوران ملک اور بیرون ممالک سے سیاحوں کا آنا ہوتا ہے یہی سبب ہے کہ اس دوران یہاں تل رکھنے کو جگہ نہیں رہتی۔ علاقے میں مقیم مسلمانوں کو اپنے گھر پہنچنے کے لیے عام دنوں میں اگر پانچ منٹ لگتا ہے تو ماہ مقدس رمضان المبارک کے ان دنوں انہیں کم از کم ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگتا ہے، حالانکہ ہر برس اس طرح علاقائ سطح پر کوششیں کی جاتی ہیں تاکہ مقامی مکینوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔