اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mumbai Police دیوین بھارتی کو پہلا اسپیشل سی پی مقرر ہونے کا شرف حاصل

ممبئی میں ایڈیشنل ڈی جی دیوین بھارتی کو اسپیشل سی پی کے طور پر وزارت داخلہ نے مقرر کر دیا ہے دیوین بھارتی ممبئی شہر کے پہلے اسپیشل سی پی ہے اس سے قبل اسپیشل سی پی کا کوئی عہدہ نہیں تھاMumbai Police

دیوین بھارتی کو پہلا اسپیشل سی پی مقرر ہونے کا شرف حاصل
دیوین بھارتی کو پہلا اسپیشل سی پی مقرر ہونے کا شرف حاصل

By

Published : Jan 4, 2023, 8:33 PM IST

Intro:ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں پہلی مرتبہ دو کمشنروں کی تقرری ہوئی ہے۔ دہلی میں اسپیشل سی پی کا عہدہ ہے لیکن اب ممبئی میں بھی اسپیشل سی پی ہوگادیوین بھارتی کو ممبئی کی تاریخ میں پہلا اسپیشل سی پی ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے۔Mumbai Police Gets First Ever Special CP

دیوین بھارتی جس وقت جوائنٹ پولیس کمشنر نظم و نسق تھے تو ممبئی 1993 ء بم دھماکہ کا مجرم یعقوب میمن کو پھانسی دیدی گئی تھی اور ممبئی میں اس کی تدفین کی اجازت سپریم کورٹ نے دی تھی اس دوران دیوین بھارتی نے نظم و نسق کی برقراری میں اہم رول ادا کیا تھا۔ دیوین بھارتی ممبئی میں بھی کئی اہم ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اس لئے وزارت داخلہ نے انہیں موقع دیا ہے۔

ممبئی میں دیوین بھارتی کی تقرری کے بعد اب دونوں کمشنروں کی ذمہ داریوں کی تقسیم کی جاسکتی ہے ممبئی کرائم برانچ میں ایڈیشنل کمشنر کرائم کے طور پر بھی دیوین بھارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں ممبئی شہر کی ایک بڑی ذمہ داری ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس سرکار نے دی ہے۔ دیوین بھارتی کی اس تقرری سے پولیس محکمہ میں طرح طرح کی چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

پولیس محکمہ میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ دونوں کمشنروں میں فیصلے کو لے کر اختلافات ہوسکتے ہیں اس لئے سرکار کو ان کی ذمہ داریاں طے کر نی ہوگی جبکہ موجودہ پولیس کمشنر وویک پھنسلکر اپنے عہدہ پر برقرار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Mumbai Police ممبئی کا پھول فروش اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب

اس سے قبل وویک پھنسلکر کو ان کے عہدہ سے دستبردار کر نے کی بھی قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن اب اس پر قدغن لگ گیا ہے۔ وویک پھنسلکر ڈی جی سطح کے اعلی افسر ہے اس لئے دیوین بھارتی کو فیصلے میں انہیں بھی شامل کرنا لازمی ہوسکتا ہے۔Mumbai Police Gets First Ever Special CP

ABOUT THE AUTHOR

...view details