بُلی بائی ایپ کیس کی کلیدی ملزمہ اتراکھنڈ کی خاتون کو ممبئی پولیس نےحراست میں لیا ہے۔ اس سے قبل ممبئی پولیس کے سائبر سیل Mumbai Police Cyber Cell نے وشال کمار نامی 21 سالہ طالب علم کو بنگلور سے حراست میں لیا تھا۔
اس معاملے میں ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمین ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔
پولیس کے مطابق اس معاملے کی کلیدی ملزم خاتون بُلی بائی ایپ Bulli Bai App سے متعلق تین اکاؤنٹس کو ہینڈل کر رہی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں شریک ملزم وشال کمار نے خالصہ سُپرامیسسٹ Khalsa Supremacist کے نام سے اکاؤنٹ کھولا تھا۔ 31 دسمبر کو اس اکاؤنٹ کا نام تبدیل کیا گیا جو سکھوں کے ناموں سے ملتے جلتے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک آن لائن نیوز پورٹل کے ساتھ کام کرنے والی خاتون صحافی نے پولیس سے ایف آئی آر درج کرنے اور سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر مسلم خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کی توہین Insulting Muslim women on Social Media کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف تحقیقات کا حکم دینے کا مطالبہ کیا تھا۔