مبئی پولیس سائبر سیل نے بنگلورو سے ایک 21 سالہ شخص کو ’بُلی بائی‘ ایپ کے سلسلے میں حراست میں لیا ہے۔ Mumbai Police Detains 1 Man in Bulli Bai Case ممبئی پولیس نے ابھی تک بنگلورو سے حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص کی عمر کے علاوہ اس کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمین کے خلاف آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ Man Detains From Bengaluru in Bulli Bai Case
1 جنوری کو بلی بائی ایپ میں بااثر مسلم خواتین کی بولی لگائے جانے کے بعد ممبئی سائبر پولیس نے نامعلوم افراد اور اس ایپلیکیشن کو فروغ دینے والے ٹوئٹر ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ ملزمین کے خلاف دفعہ ڈی 354( خواتین کو ہراساں کرنے)، دفعہ 500( ہتک عزت کی سزا) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے مہاراشٹر کے وزیر ستیج پاٹل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ممبئی پولیس کو ایک پیش رفت ملی ہے۔ اگرچہ ہم اس وقت اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ اس سے تفتیش میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ لیکن میں تمام متاثرین کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم مجرمین کو جلد ہی گرفتار کرلیں گے اور ان کے خلاف جلد قانونی کارروائی شروع کی جائے گی'۔ Minister of State (Home & IT) Satej Patil Tweet about Bulli Bai Case
واضح رہے کہ دہلی پولیس نے ایک خاتون صحافی کی شکایت کی بنیاد پر ایک مقدمہ درج کیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ 'گٹ ہب' پلیٹ فارم GitHub Platform پر بنائے گئے 'بلی بائی' نامی موبائل ایپلیکیشن پر لوگوں کے ایک نامعلوم گروپ کے ذریعہ انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔