الزام ہے کہ ممبئی میں فرضی کال سینٹر کی مدد سے یہ لوگ بیرون ممالک کے باشندوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی وارداتوں کو انجام دیتے تھے۔
امریکی باشندوں کو چونا لگانے والی گینگ گرفت میں پولیس نے فرضی کل سینٹر پر چھاپہ مار کر کمپیوٹر ہارڈ ڈسک سمیت اور بھی کئی ٹیکنیکل سامان ضبط کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین میں سے کئی ایسے تھے جو اس سے پہلے کال سینٹر میں ملازمت کیا کرتے تھے۔ قلیل عرصے میں زیادہ پیسے کمانے کی لالچ میں انہوں نے فرضی کال سینٹر کی بنیاد ڈالی۔
ملزمین نے حیدرآباد سے سینکڑوں امریکی باشندوں کے ڈیٹا حاصل کیے جس میں ان کے سوشل سکیوریٹی نمبر اور فون نمبر ہوتے تھے۔ پھر وہ فون نمبر پر کال کرکے سامنے والے کو اپنی دلفریب باتوں سے رجھاتے تھے اور بینک اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنے کے لیے کہتے تھے۔
پیسہ جمع ہونے کے بعد رقم کا کچھ حصہ اکاونٹ ہی میں چھوڑ دیتے تھے جبکہ کچھ حصہ ملزمین اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرلیا کرتے تھے۔ بعد میں اس پیسے میں گینگ کے کئی لوگوں کی حصے داری ہوتی تھی۔
ملزمین کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا ہے جہاں عدالت نے انہیں پانچ دنوں کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔