اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mumbai Police Alert گنیش وسرجن کے موقع پرممبئی پولیس الرٹ - لال باغ کے راجہ کا جلوس

گینس وسرجن کے موقع پرممبئی پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان الڑٹ جاری کیا ہے۔اس درمیان مختلف سڑکوں کے روٹ میدں تبدیلی کرنے کابھی اعلان کیا ہے۔Mumbai Police Alert

گنیش وسرجن کے موقع پرممبئی پولیس الرٹ
گنیش وسرجن کے موقع پرممبئی پولیس الرٹ

By

Published : Sep 8, 2022, 9:04 PM IST

ممبئی: ممبئی شہر میں گنیش وسرجن کو لے کر ممبئی پولیس نے الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لال باغ کے روٹ پر علیحدہ انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ لال باغ کے راجہ کا جلوس مسلم اکثریتی علاقوں سے گزرتا ہے۔ اس لئے یہاں پولیس کا سخت بندوبست تعینات ہوگا۔Mumbai Police Alert During Ganesh Immersion Day

اس کے ساتھ ہی لال باغ کا راجہ ہندو مسلم ایکتا کا گہوارہ بھی ہے کیونکہ مسلم علاقوں میں لال باغ کے راجہ کا خیر مقدم و پھولوں سے استقبال کیا جاتا ہے جلوس پر پھولوں کی بارش کی جاتی ہے۔ لال باغ کے راجہ کے جلوس میں کسی بھی قسم کی کوئی گڑ بڑی نہ ہو اس کے لئے پولیس کو مستعد رہنے کی ہدایت ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے جاری کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لال باغ کا راجہ قومی یکجہتی کی علامت ہے اور مسلمان اس کا خیر مقدم کر تے ہیں یہ بھائی چارہ ہمیشہ سے قائم رہے۔ یہی ممبئی شہر کی خوبصورتی ہے ۔اگر کوئی اس بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کر نے کی کوشش کرتا ہے تو اس سے پولیس سختی سے نمٹے گی۔ اس کے ساتھ ہی میں شہریوں سے یہ اپیل کروں گا کہ وہ بھیڑ بھاڑ اور جلوس کے دوران محتاط رہے کیونکہ یہیں لاکھوں آنکھیں پولیس کی آنکھیں ہیں اگر کوئی مشتبہ یا مشکوک افراد یا شرپسند عناصر نظر آتا ہے تو اس کی اطلاع پولیس کو فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں؛Study Center for Deserving Students in Aurangabad: اورنگ آباد میں مستحق طلبا وطالبات کے لیے اسٹڈی سینٹرشروع کرنے کا اعلان

پولیس کے اعلی افسران کو بھی پولیس کمشنر نے الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں گنیش اتسو انتہائی جوش و خروش کے ساتھ ہی اس لئے وسرجن کیلئے بھی تیاری کی گئی ہیں اس کے علاوہ تالاب اور وسرجن کے پوائنٹ پر پولیس نے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں گرگاؤں چوپاٹی,جوہو چوپاٹی اور ساحل سمندروں پر پولیس الرٹ رہے گی 9ستمبر کو پولیس کنٹرول روم سے بھی ساحل سمندروں کو خصوصی طور پر مونٹرنگ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر میں حالات بہتر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details