ممبئی:چائنیز مانجھے کے ساتھ پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کی گئی ہے باوجود لوگ اس مانجھے کی خرید و فروخت بڑی لاپرواہی سے کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے یہ مانجھا لوگوں کے لیے دن بدن مہلک ثابت ہورہا ہے۔
ممبئی پولیس کے ایک کانسٹیبل سمیر جادھو اس جان لیوا مانجھے کے اس وقت شکار ہوگئے جب وہ اپنی موٹر سائیکل پر ڈنڈوشی سے ورلی میں اپنے گھر جا رہے تھے واکولا فلائی اوور کے قریب ایک پتنگ باز نے اُن کا گلا کاٹ دیا۔جادھو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ نہیں بچ سکے۔
اس واردات کے بعد بھی ممبئی کے لوگوں نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ جس کی وجہ سے، ویسٹرن ہائی وے پر اپنے دو پہیہ گاڑی پر سفر کرنے والے بائک سوار جالیندر بھگوان نیمانے زخمی ہوگئے۔ فی الحال ان واقعات کو دیکھیں تو واضح ہوتا ہے کہ ممبئی پولیس نے ممبئی کی بھنڈی بازار میں موجود ان دوکانوں کو زبانی تحریری وارننگ دی ہے۔ یہاں چائینیز مانجھا اب کسی بھی دوکان پر نہیں فروخت کیا جاتا لیکن کئی ایسے لوگ چوری چھپے فروخت کر رہے ہیں کیونکہ ممبی میں ہونے والے حادثات اس بات کی نشاندھی کرتے ہیں۔