ممبئی:حال ہی میں بحیرہ عرب میں ممبئی پولیس کی ایک کارروائی کے دوران وجے لکشمی نام کی ایک بوٹ ضبط کی گئی، جس سے غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے گئے ہزاروں لیٹر ڈیزل بھی برآمد کیا گیا۔ ممبئی پولیس کی اس کارروائی کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ ’’ممبئی میں بحیرہ عرب میں آئیل مافیا پھر سے سرگرم ہوگئے ہیں۔Mumbai Black Marketing of Oil
پورٹ زون کی ڈی سی پی گیتا چوان نے اس کارروائی کے بعد بحیرہ عرب میں کارروائی کرنے کے لئے آپریشن میں تیزی لائی ہے تاکہ بحیرہ عرب میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمی پر لگام لگائی جا سکے اور آئیل مافیاؤں پر قابو پایا جا سکے۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے دس ایسے آئیل مافیاؤں کی فہرست تیار کی ہے جو طویل عرصے سے بحیرہ عرب میں تیل کی کالا بازاری میں ملوث ہیں لیکن ان دنوں وہ بہت ہی خفیہ طریقے سے اس گورکھ دھندھے کو انجام دے رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے پاس اس فہرست کی کاپی موجود ہے۔ ان میں پہلے نمبر پر راج کشور عرف راجو پنڈت کا ذکر ہے۔ راجو کے علاوہ نیتن یشونت کولی،سبھاش کولی، صادق شیخ، زبیر خان، رفیق خان، سلیم شیخ، چھوٹو ورما، نور محمد عرف چھوٹا نورا، اکبر پنجارہ کے نام بھی شامل ہیں۔Mumbai Police Prepares List of people involved in Black Marketing of Oil