ممبئی: ممبئی پولیس کے سنٹرل ریجن کے ایڈیشنل کمشنر انل کمہارے نے بتایا کہ رواں برس 21 مارچ سے 9 اپریل کے تک اس خفیہ آپریشن میں ممبئی کے کئی تھانوں کے اینٹی ٹیررسٹ سیل کے کئی افسران شامل تھے۔ کمہارے نے بتایا کہ انٹلیجنس بیورو کی جانب سے ممبئی پولیس کو یہ خفیہ جانکاری ملی تھی کہ ممبئی کے متعد علاقوں میں بنگلہ دیشی غیرقانونی طریقے سے مقیم ہیں۔ یہی نہیں وہ یہاں رہ کر اپنے دستاویز یہیں سے بنوا کر خود کو بھارتی شہری کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ بھارت کے شہری ہونے کی فہرست میں شمولیت اختیار کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی شہریوں کی طرح غیرقانونی طریقے سے ممبئی میں رہنے والے بنگلہ دیشی بھی تمام تر سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ممبئی کے ساحلی علاقے جن میں مجگاؤں داروخانه ،ورلی شیوڑی علاقے میں بڑے پیمانے پر بنگلہ دیشی مقیم ہیں جن کے خلاف اس خفیہ آپریشن کے دوران ہی کارروائی کی گئی ہے۔اس سے پہلے مہارشٹر اے ٹی ایس کے ذریعہ ممبئی اور ممبئی سے متصل تھانے علاقے میں اسی طرح سے ایک خفیہ آپریشن کے دوران کارروائی کی گئی تھی۔