خاکی وردی پر پولیس اشٹیشن سے کروڑوں روپے کے برانڈیڈ سگریٹ چوری کرکے فروخت کرنے کا الزام ہے، اس واردات نے ممبئی پولیس کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
مہاراشٹر کے ضلع پالگھر سے متصل وسئی والیو پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس اہلکاروں نے پولیس کارروائی کے دوران ضبط ہونے والے بیرونی ممالک کے کروڑوں روپے مالیت کے برانڈیڈ سگریٹ چوری کر فروخت کرنے کے معاملے میں وسئی والیو پولیس اسٹیشن میں تعینات کانسٹیبل شریف شیخ کو گرفتار کر عدالت میں پیش کیا۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزم پولیس کانسٹیبل کو عدالت نے کو پیر تک کے لیے پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔
پالگھر کے وسئی والیو پولیس اسٹیشن میں ایک انوکھا چوری کرنے کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے، والیو پولیس نے اپنے ہی تھانہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل پر چوری کے الزام عائد کرکے گرفتار کیا ہے جبکہ ایک کانسٹیبل کو معطل کیا ہے۔