ممبئی میں اومیکرون اور کورونا وائرس کی تیسری لہر Coronavirus Cases in Mumbai کے سبب اس مرتبہ پھر سخت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں اور ممبئی میں نئے سال کے جشن پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔
نئے سال کے موقع پر ہوٹلز اور پب میں پارٹیز کے لیے بھی بی ایم سی نے اجازت نہیں دی ہے اس لیے ہوٹلیں تھرٹی فرسٹ نائٹ کو بند رہیں گی۔ Ban on 31st Night Party in Mumbai
اس کے علاوہ ممبئی شہر میں حکم امتناعی میں پولس نے توسیع کر دی ہے اور 30 دسمبر سے 7جنوری تک نائٹ کرفیو سمیت چار سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے(دفعہ 144) اور بلا وجہ گشت کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔
سیاحتی اور عوامی مقامات پر نئے سال کے جشن پر بھی مکمل Ban on New Year Party پابندی ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹلوں ریسٹورنٹ بینکویٹ ہال اور کھلے مقامات پر جشن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ بلا کسی وجہ اور مٹر گشتی کرنے والوں پر بھی کارروائی کا انتباہ آج ڈی سی پی آپریشن اور ترجمان ایس چیتنہ نے دیا ہے۔