ممبئی پولیس نے بتایا کہ یہ سانحہ ممبئی کے پارک سائٹ کا ہے۔ یہ حادثہ رات کے9 بج کر 45 منٹ پر وکھرولی ویسٹ کے پوئی روڈ پر پیش آیا۔
سڑک کے کنارے دو خواتین ایک بچے سمیت سو رہی تھیں۔ اس کے علاوہ متعدد افراد فٹ پاتھ پر سو رہے تھے۔
تیل کا ٹینکر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔ جس میں جائے حادثے پر ہی لکشمی واگھمارے (50 برس) اور شیاما واگھمارے (15 برس) کی موت ہو گئی جبکہ تین برس کا کارتک واگھمارے شدید طور پر زخمی ہوگیا، اس کے علاوہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کارتک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔