ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ڈرگس مافیا چنٹو پٹھان کے قریبی سونو پٹھان کو پایدونی علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ چنٹو پٹھان کو گرفتاری کے بعد این سی بی لگاتار اس سے تفتیش کر رہی تھی۔ جس میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ چنٹو پٹھان کے ساتھ سونو پٹھان بھی اس گورکھ دھندے میں ملوث ہے۔
وہیں دوسری جانب محمد علی روڈ سے ایک ملزم کو این سی بی نے منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ تفتیش کے بعد اس کا نام آصف اقبال بتایا گیا ہے مزید اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ملزم آصف اقبال کا دوسرا ساتھی پرنو شاہ ہے جسے ممبئی کے بوریولی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔