اردو

urdu

ETV Bharat / state

قربانی کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت کی امین پٹیل سے خصوصی گفتگو

عید الضحیٰ کے پیش نظر مہارشٹر حکومت کی جانب سے جاری کردہ کی قربانی کی گائیڈ لائنز میں علامتی قربانی کے ذکر سے مسلمانوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اس تعلق سے ممبادیوی سے رکن اسمبلی امین پٹیل نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔

amin patel
amin patel

By

Published : Jul 3, 2021, 7:35 PM IST

قربانی کے تعلق سے مہاراشٹر حکومت نے گائیڈ لائنز جاری کی ہے جس میں کئی نکات میں کورونا وائرس کے حوالے سے ہجوم کے لیے منع کیا گیا ہے اور نماز گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے لیکن اس میں علامتی قربانی کرنے کے لیے کہا گیا جس کی وجہ سے مسلمانوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

رکن اسمبلی امین پٹیل سے خصوصی گفتگو

اس تعلق سے جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے کے ممبا دیوی سے رکن اسمبلی امین پٹیل نے کہا کہ 'ہم ہر قوانین پر عمل کرتے ہیں لیکن علامتی قربانی کا ذکر اسلام میں نہیں ہے تو حکومت نے کیسے اور کیوں اسے نافذ کیا ہے۔

امین پٹیل نے کہا کہ 'قربانی کے تعلق سے اس گائیڈ لائنز کے لیے مسلم اراکین اسمبلی سے حکومت نے کسی طرح کا مشورہ ہی نہیں کیا ہے اس لیے اس طرح کی ہدایات حکومت نے جاری کی اگر مسلم اراکین سے صلاح و مشورہ کیا جاتا تو شاید بہتر گائیڈ لائنز ہوتی اس لیے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اس معاملے پر میٹنگ لیں اور نئی و موزوں گائیڈ لائنز جاری کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details