اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mumbai Murder ممبئی قتل معاملے میں قاتل کا نیا انکشاف - mira road murder case Mumbai

دوران تفتیش ملزم سائی ساہنی نے پولیس کو بتایا کہ وہ دونوں لیو ان ریلیشن میں پچھلے تین سال سے رہ رہے تھے۔ منوج نے کہا کہ اس نے سرسوتی ودیا کا قتل نہیں کیا بلکہ اس نے 3 جون کو خودکشی کرلی تھی۔ مجھے ڈر تھا کہ کہیں مجھ پر اس کے قتل کا الزام نہ لگایا جائے، اس لئے لاش کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ممبئی قتل معاملے میں قاتل کا نیا انکشاف
ممبئی قتل معاملے میں قاتل کا نیا انکشاف

By

Published : Jun 9, 2023, 3:12 PM IST

تھانے: مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں ایک فلیٹ سے ایک خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد ہونے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 16 جون تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا۔ پولیس نے بتایا کہ تھانے کے میرا بھائیندر علاقے میں واقع عمارت کی ساتویں منزل پر ایک فلیٹ سے 36 سالہ خاتون کی کٹی ہوئی لاش لاش ملی جس کو کوکر میں ابالا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ سرسوتی ویدیا، منوج ساہنی نامی شخص کے ساتھ 'لیو ان' میں رہتی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزم منوج نے سنسنی خیز خلاصہ کیا کہ اس نے سرسوتی کا قتل نہیں کیا بلکہ سرسوتی نے خودکشی کرلی تھی۔ منوج نے تفتیش کے دوران بتایا کہ سرسوتی کی خودکشی کے بعد وہ ڈر گیا تھا کہ کہیں خاتون کے قتل کا الزام اس پر عائد نہ کیا جائے۔ اسی لئے اس نے لاش کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ منوج پچھلے کچھ دنوں سے آوارہ کتوں کو دودھ پلا رہا تھا۔ اس نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا تھا۔ نیانگر پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بدھ کے روز مقامی باشندوں نے پولیس کو فلیٹ سے بدبو آنے کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ٹیم موقع پر پہنچی جہاں خاتون کی مسخ شدہ لاش ملی، جس کے کئی ٹکڑے کئے گئے تھے۔ خاتون کی شناخت سرسوتی کے طور پر کی گئی۔

مزید پڑھیں:Woman Cut Into Pieces معشوقہ کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کُکر میں پکایا اور مِکسر میں پیسا

ابتدائی تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ سرسوتی کو غالباً 4 جون کو منوج نے قتل کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منوج کا تازہ دعویٰ پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔ ڈی سی پی زون (I) جینت بجبالے نے کہا کہ خاتون کی لاش کے ٹکڑوں کو ممبئی کے جے جے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں فارنسک جانچ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details