اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: فلم شوٹنگ کا مقام کوارنٹائن سینٹر میں تبدیل - bollywood

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع رچرڈسن اینڈ کروڈاس کمپنی کو کورونا وائرس سے متاثرین کے لیے کوارنٹائن سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

رچرڈسن اینڈ کروڈاس کمپنی کوارنٹائن سینٹر میں تبدیل
رچرڈسن اینڈ کروڈاس کمپنی کوارنٹائن سینٹر میں تبدیل

By

Published : Apr 18, 2020, 2:44 PM IST

بالی وڈ کی متعدد فلموں کی شوٹنگ جس جگہ ہوئی اور اب بھی ہوتی اس کمپنی کے ہال کو کوارنٹائن سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا کیوں کی ممبئی جیسے گنجان آبادی والے شہر میں جگہوں کی قلت ہے اور کورونا وائرس کے دوران لوگوں کو کوارنٹائن سینٹر میں رکھنے کے لیے بی ایم سی نے ہر اس جگہ کو سینٹر بنانے کی کوشش کر رہی ہے خالی ہیں۔

رچرڈسن اینڈ کروڈاس کمپنی کوارنٹائن سینٹر میں تبدیل، ویڈیو

انہی خالی جگہوں میں ایک جگہ ہے رچرڈسن کروڑ کمپنی، یہ کمپنی ایک زمانے میں لوگوں کے معاش کا ذریعہ تھی جو اب بند ہو چکی ہے اور اس جگہ کو اب شادی بیاہ اور دوسری تقاریب کے لیے کرایہ پر دیا جاتا ہے۔

یہاں اب فلموں کی شوٹنگ ہوتی ہے جبکہ بالی وڈ کی مشہور فلم وانٹیڈ بھی اسی جگہ شوٹ کی گئی تھی لیکن اب اس کمپنی کو کوارنٹائن سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details