سینٹرل لائن کے بدلا پور ریلوے اسٹیشن پر ایک نابالغ لڑکی اچانک ریلوے ٹریک پر لوکل ٹرین کے سامنے خودکشی کرنے اتر گئی مگر موٹر مین کی حاضر دماغی سے اس نابالغ لڑکی کو محفوظ بچا لیا گیا یہ پوری واردات اشٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔
ممبئی: خودکشی کی کوشش کرنے والی نابالغ لڑکی کو موٹر مین نے بچایا - بدلا پور ریلوے اسٹیشن
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل سینٹرل ریلوے لائن پر واقع بدلا پور ریلوے اسٹیشن پر ایک ایسی واردات ہوئی جسے دیکھ کر سبھی کے ہوش اڑ گئے۔
![ممبئی: خودکشی کی کوشش کرنے والی نابالغ لڑکی کو موٹر مین نے بچایا نابالغ لڑکی کو موٹر مین نے بچایا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6051158-731-6051158-1581521265992.jpg)
نابالغ لڑکی کو موٹر مین نے بچایا
نابالغ لڑکی کو موٹر مین نے بچایا
سی سی ٹی وی فوٹیج سے صاف دکھائی پڑ رہا ہے کہ ایک لڑکی پلیٹ فارم سے اتر کر اچانک ریلوے ٹریک پر پہنچ جاتی ہے اور کچھ ہی پل میں ایک لوکل ٹرین اس ٹریک پر پہنچتی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لڑکی کے اوپر سے لوکل ٹرین گزر گئی مگر ایسا کچھ نہیں ہوا کیونکہ لوکل ٹرین کے موٹر مین اشوک کمار کو اس بات شبہ ہوگیا تھا کہ لڑکی خودکشی کے ارادے سے ٹریک پر اتری ہے اور فوراً لوکل ٹرین کو روک دیا جس سے لڑکی کی جان بچ گئی جس کے بعد کلیان جی آر پی پولیس نے اس نابالغ لڑکی کو اسکے اہل خانہ کے سپرد کردیا ہے۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 3:31 AM IST