ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی: جنوبی ممبئی کے مسجد بندر علاقے میں ہفتہ کی شام دیر گئے ایک دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، حالانکہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ایک اہلکاری نے یہ اطلاع دی ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ یہ عمارت جامع مسجد کے قریب عبدالرحمن اسٹریٹ پر واقع ہے۔ یہ آگ رات 8 بجکر 15 منٹ پر ایک دکان سے شروع ہوئی اور کئی دکانوں کو زد میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقعے پر پہنچی۔ آگ گراؤنڈ فلور پر سات سے آٹھ دکانوں تک محدود رہی۔ ابھی تک اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے کیونکہ آگ بجھانے کا آپریشن جاری ہے اور اس کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔ اس واقعے کی ایک مبینہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں لوگوں کو آگ بجھانے کے لیے بالٹیوں میں پانی پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ Fire Breaks out Near Jama Masjid
واضح رہے کہ اس قبل ممبئی چرچ گیٹ کے آزاد میدان کے قریب فیشن اسٹریٹ پر 10 سے زائد دکانوں میں آگ لگ گئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی چھ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے۔ تقریباً 15 منٹ میں آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔ Fire Breaks Out in Fashion Street