ذرائع کے مطابق ورلی کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے، ٹھاکرے خاندان کے پہلے فرد ہیں جنہوں نے الیکشن لڑا اور اب وہ ریاستی کابینہ میں بطور وزیر حلف بھی لیں گے۔
آدتیہ ٹھاکرے کا شمار ریاست کے سب سے کم عمر وزراء میں ہوگا۔

مہا وکاس اگھاڑی کے ذرائع کے مطابق ، کانگریس کے رہنما وجے وڈیٹیوار، کے سی پڈوی، امت دیشمکھ، سنیل کیدار اور یشومتی ٹھاکر وزرا کی حیثیت سے حلف لیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ رکن اسمبلی ورشا گائیکواڑ، اسلم شیخ ، ستیج پاٹل اور وشوجیت کدم بھی کانگریس کوٹے سے وزرا کی حیثیت سے حلف لیں گے۔
این سی پی رہنما اجیت پوار، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی طرف سے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔