شور شرابہ، تنگ گلیاں، مخدوش عمارتیں، ٹرافک کا مسئلہ یہ شناخت ہے ممبئی کے گنجان آبادی والے مسلم علاقوں کی جہاں ہنگامی صورت حال میں نہ تو ایمبولینس کے لئے راستہ ہے نہ ہی فائر عملہ کو جائے واردات تک پہنچنے کے کے لئے جگہ ہے۔
ممبئی کے ناگپاڈہ علاقے کی تنگ گلیوں میں سڑکوں پر اس طرح سے بائکز کھڑی رہتی ہے کہ یہاں چار پہیا گاڑی سے آنے والے لوگ پناہ مانگتے ہیں۔ اگر کوئی فور وہیلر پر آگیا تو اسے یہاں سے نکلنے میں بہت مشکل ہوتی ہے۔
ان حالات پرقابو پانےکے لئے یہاں کے کارپوریٹر جاوید جنیجا نے مقامی لوگوں کی مدد سے اب پارکنگ کو لیکر حدود مقرر کرنے کا کام شروع کیا ہے۔کام بہت چھوٹا ہے مگر ٹرافک پر قابو پانے کا یہ ایک مؤثر ہتھیار ہے۔