کورونا وائرس متاثرین کی تعداد مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہے اور اس تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس لیے مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ملک گیر شہرت یافتہ گنپتی 'لال باغ کا راجا' گنیش منڈل نے گنپتی کا تہوار نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
لال باغ چا راجا گنیش اتسو منڈل نے اعلان کیا کہ 'کورونا وائرس کے سبب اس برس گنیش اتسو نہیں منائیں گی بلکہ بلڈ ڈونیشن اور پلازمہ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔