ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی علاقہ ممبرا میں تیز بارش کے سبب مکان منہدم ہوگیا، مکان گرنے کے آہٹ محسوس ہوتے ہی اس میں موجود افراد فوراً باہر نکل گئے جس کے سبب کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ممبرا کے سمراٹ نگر کے شیو شرن ورما چال کے قریب ایک منزلہ مکان اچانک منہدم ہوگیا، مکان مالک جئے یادو کے مطابق رات تین بجے مکان کی دیواروں میں شگاف پڑنے لگے تھے اور مکان آہستہ آہستہ جھکنے لگا تھا، اس آہٹ سے گھر میں موجود افراد کی نیند کھل گئی اور سبھی لوگ فوراً باہر نکل آئے، جیسے ہی تمام افراد باہر نکلے چند ہی منٹوں میں مکان پوری طرح سے منہدم ہوگیا۔