ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والا مہاراشٹر کا دار الحکومت ممبئی میں کورونا وائرس (کووِڈ-19) کی رفتار تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 1418 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کی رات 54000 سے تجاوز کر گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کمرشیل سٹی (تجارتی شہر) ممبئی میں اب تک 54085 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اس دوران 97 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1954 ہو چکی ہے۔ ممبئی میں 515 متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 24209 پہنچ گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی صحتیاب ہونے کی شرح 44.76 فیصد ہے۔