لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق اس نے ایک 'سوسائڈ نوٹ' بھی لکھا ہے۔
بچی کے والد نے بتایا کہ 'میری بیٹی پیر کے روز کالج گئی تھی۔ اس نے کہا کہ وہاں کسی نے اس سے ملاقات کی اور اس کا نمبر بھی لیا۔ جب وہ کالج سے واپس آئی تو وہ سو گئی اور اگلی صبح سے لاپتہ ہوگئی'۔
انہوں نے کہا کہ 'ان کی بیٹی، ایک سوسائڈ نوٹ چھوڑ گئی ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ 'وہ ڈی آئی جی سے تھک چکی ہے اور مرنا چاہتی ہے۔'
متاثرہ کے والد نے کہا کہ 'پولیس نے بتایا کہ وہ رات ساڑھے گیارہ بجے گھر سے نکلتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھی گئی ہے۔ اگر پولیس اہلکار چاہتے تو وہ کسی بھی وقت میری بیٹی کو تلاش کر سکتے ہیں لیکن وہ کام نہیں کر رہے ہیں۔ وہ ڈی آئی جی کے خلاف کارروائی بھی نہیں کر رہے ہیں کیونکہ وہ ایک اعلی افسر ہے'۔