ممبئی میں ریاستی حکومت کی جانب سے آج خواجہ سراؤں کے لئے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہاں ممبئی کے کسی بھی علاقے میں موجود خواجہ سرا بہ آسانی ویکسین لگوا سکتے ہیں لیکن سب سے خاص بات یہ ہے کہ اگر کسی بھی خواجہ سرا کے پاس دستاویز نہیں ہے تو اُنھیں بھی اس سنٹر پر ویکسین مہیا کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے لگائے گئے مفت ویکسینیشن سینٹر میں بڑی تعداد میں خواجہ سرا ویکسین لے رہے ہیں تاکہ کورونا وبا سے وہ محفوظ رہ سکے۔
ممبئی: خواجہ سراؤں کے لئے مفت ویکسینیشن سنٹر کا انعقاد ایک خواجہ سرا سلمہ خان جو طویل عرصہ سے سماجی کام انجام دے رہی ہیں نے ویکسینیشن کیمپ کے انعقاد پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ممبئی: خواجہ سراؤں کے لئے مفت ویکسینیشن سنٹر کا انعقاد مزید پڑھیں:
جے پور میں صحافیوں کو لگائی گئی کورونا ویکسین
ممبئی کے وکرولی علاقے میں لگائے گئے اس ویکسینیشن مرکز پر تقریبا 500 سے زیادہ خواجہ سراؤں نے آج ویکسین لیا ہے، ممبئی کے متعد مقامات پر ان کی خاصی تعداد ہے جو عوام کو ملنے والی بنیادی ضرورتوں سے آج بھی محروم ہیں۔ حالانکہ یہ مرکز کسی بھی علاقے یا محلے کے لیے مختص نہیں ہے، بلکہ کسی بھی علاقے میں مقیم خواجہ سرا اس مرکز سے ویکسین لے سکتا ہے۔