اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: نشہ آور اشیاء کے ساتھ غیر ملکی باشندہ گرفتار - ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل

ممبئی میں جیسے جیسے اکتیس دسمبر کی رات (31 نائٹ) قریب آ رہی ہے ویسے ویسے منشیات فروش بھی سرگرم ہوتے نظر آرہے ہیں لیکن ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل بھی ان پر نکیل کسنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔

نشہ آور اشیاء کے ساتھ غیر ملکی باشندہ گرفتار
نشہ آور اشیاء کے ساتھ غیر ملکی باشندہ گرفتار

By

Published : Dec 18, 2019, 5:48 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں 31 نائٹ (31 دسمبر یعنی سال کی آخری رات) کو منشیات و شراب کا استعمال بڑے پیمانے پر جشن منانے کے لیے کیا جاتا ہے جس میں خاص طور سے نوجوان طبقہ اس رات کو منشیات جیسی لعنت میں پوری طرح سے لت پت ہوجاتا ہے۔

31 دسمبر کے پیش نظر ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل (اے این سی) نے بھی اپنی کمر کس لی اور منشیات فروشوں پر سخت نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

اس تعلق سے اے این سی ایک نائجیرین باشندے کو 210 گرام ایم ڈی منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کی گزشتہ برس کی بہ نسبت اس برس غیر ملکی منشیات فروشوں کی گرفتاریوں میں کمی آئی ہے۔

نشہ آور اشیاء کے ساتھ غیر ملکی باشندہ گرفتار

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے انایو سنڈے نام کے اس بیرون ممالک کے باشندے کو 210 گرام ایم ڈی منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔برآمد کی گئی منشیات کی قیمت بھارتی بازار میں چار لاکھ سے بھی زیادہ بتائی جارہی ہے۔

اینٹی نارکوٹک سیل کے افسران کا کہنا ہے کہ ملزم یہ منشیات کسی دوسرے شخص کو فروخت کرنے جا رہا تھا اسی دوران اینٹی نارکوٹک سیل کے افسران کو خفیہ اطلاع ملی اور انہو ں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سنہ 2018 میں میں بیرون ممالک کے 26 ملزمین کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ رواں برس 17ملزمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔

تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ملزم سیاحتی ویزے پر بھارت آتے ہیں اور وہ یہاں آکر منشیات کے کاروبار میں شامل ہو جاتے ہیں۔ فی الحال ممبئی پولیس اس بات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے کہ ملزم انایو سنڈے یہ منشیات کسے فروخت کرنے جارہا تھا اور اس کاروبار میں کتنے افراد ملوث ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details