اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: دومختلف مقامات پرآتشزدگی - نندن انڈسٹریل اسٹیٹ

ممبئی کے معروف علاقے نریمان پوائنٹ پر پیش آیا، جہاں جالی میکر چیمبر-2 میں واقع بینک آف بحرین اینڈ کویت کے سرور روم میں آج صبح 5:20 پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

image
image

By

Published : Jun 25, 2020, 9:44 AM IST

اندھیری (مشرق) کے مرول علاقے میں واقع نندن انڈسٹریل اسٹیٹ میں گزشتہ دیر رات 12:49 بجے آگ لگی تھی اور فائر بریگیڈ نے کافی مشقت کے بعد رات میں تقریباً 4 بجے قابو پالیا تھا۔

نندن انڈسٹریل اسٹیٹ

انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع دو دوکانوں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، ایک دوکان میں میٹرو لیباریٹریز کا کام ہوتا تھا اور دوسرے میں پلاسٹک کا کام کیا جاتا تھا، آتشزدگی سے سبب دونوں دوکانیں جل کر خاک ہوگئی۔

آگ کی زد میں پلاسٹک کی اشیأ آنے سے ہر طرف زہریلا دھواں پھیل گیا اور آگ بجھانے گئے ڈپٹی فائر افسر جھلس ہوگئے جنھیں فوری طور پر ناناوٹی اسپتال داخل کیا گیا۔

بینک آف بحرین اینڈ کویت

دوسرا واقعہ جنوبی ممبئی کے معروف علاقے نریمان پوائنٹ پر پیش آیا، جہاں جالی میکر چیمبر-2 میں واقع بینک آف بحرین اینڈ کویت کے سرور روم میں آج صبح 5:20 پر آگ گئی۔

چیمبر-2 میں واقع ایک 14 منزلہ عمارت کے بیسمینٹ میں یہ بینک واقع تھا، آتشزدگی کے سبب بینک میں رکھے الیکٹرک وائرنگ، آفس فرنیچر، کمپیوٹر، یو پی ایس بیٹری اور ضروری کاغذات وغیرہ جل کر خاک ہوگئے ہیں۔

فی الحال آتشزدگی کے اس واقعے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور صبح 7سات بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details