ریاست مہاراشٹر میں بے موسمی بارش کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں اور حکومت سے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔
شیوسینا رہنما کی کسانوں سے ملاقات، ویڈیو کسانوں نے ممبئی کے آزاد میدان میں مظاہرہ کی جہاں ان کے ساتھ رکن اسمبلی بچو کڑے بھی موجود تھ جبکہ شیوسینا رہنما ایکناتھ شندے نے بھی کسانوں سے ملاقات کی۔
ایکناتھ شندے نے بتایا کہ ان کی پارٹی کسانوں نے ساتھ ہے اور ادھو ٹھاکرے نے بھی کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ریاست کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے فصلیں برباد ہوگئی ہیں جس سے کسان پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور حکومت سے معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔