اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: ڈاکٹرز بھی ڈینگو کا شکار - مہاراشٹر

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے کے کلوا چھترپتی شیواجی ہسپتال کے ریڈیولوجی ڈپارٹمنٹ کے پانچ ڈاکٹرز کو ڈینگو کے سبب ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔

ڈاکٹرز بھی ڈینگو کا شکار

By

Published : Aug 26, 2019, 11:48 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:51 AM IST

تھانے ضلع کے شیواجی ہسپتال میں یومیہ سینکڑوں تعداد میں مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں لیکن اب اسی ہسپتال کا عملہ بھی ڈینگو جیسی مہلک بیماری کا شکار ہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیواجی ہسپتال کے ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں 2 ڈاکٹرز اور 6 ٹرینی ڈاکٹرز کی ٹیم تعینات ہے اور اس محکمہ میں بڑی تعداد میں مریض خون وغیرہ کے نمونوں کی جانچ کرانے کے لیے آتے ہیں۔

دو روز قبل پانچ ڈاکٹرز کو ڈینگو کی تشخیص ہونے کے بعد فوراً سبھی کو مقامی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں سبھی کا علاج جاری ہے۔

سینئر ڈاکٹرز کے ڈینگو میں مبتلاء ہونے کے بعد ریڈیولوجی محکمہ کو مکمل طور سے کچھ دنوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سبھی ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پر آئے تھے اسی درمیان انکی طبیعت خراب ہونے پر جب خون کے نمونوں کی جانچ ہوئی تو ڈینگو تشخیص کی تشخیص ہوئی۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 9:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details