ممبئی:’’او ایل ایکس (OLX) پر خریداری اب محفوظ نہیں۔‘‘ ایک گروہ کو ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے گرفتار کیا ہے جس نے او ایل ایکس پر خریداری کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کی دغابازی کی ہے۔ آن لائن (خرید و فروخت) شاپنگ ایپ - او ایل ایکس - پرخریداری کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا کر ٹھگی کرنے والے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یہ گروہ ملک کے راجستھان، اترپردیش سمیت دیگر صوبوں میں سرگرم اور فعال تھا، اس گروہ کے خلاف ممبئی میں دس کیسز میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔ Mumbai Cyber Cell crackdown on OLX Fraudsters
شکایت کنندہ نے او ایل ایکس - سورت - پر فرنیچر فروخت کرنے کے لئے اس کی تصاویر اپلوڈ کیں۔ اس پر ایک فرنیچر خریدنے کے خواہاں ایک شخص نے وہاٹس ایپ پر شکایت کنندہ کو کیو آر کوڈ کی فوٹو بھیجی اور آئی سی آئی سی بینک کے موبائل ایپ پر رقم ڈیبٹ کروائی۔ او ایل ایکس کے نام پر 17 لاکھ 72ہزار روپےکی دھوکہ دہی کی اس کے بعد کرائم برانچ نے اس کی تفتیش کی اور ای میل اور دیگر اکاؤنٹ کی تفصیلات کا معائنہ کیا تو سراغ ملا کہ ملزمین متعدد بینک اکاؤنٹ سے پیسہ جمع کرنے کے بعد رقومات نکالنے کے لئے بھرت پور راجستھان کے اے ٹی ایم سینٹر کا استعمال کرتے تھے۔