اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی فٹ اوور بریج سانحہ:6 افراد ہلاک، 36 زخمی - پولیس اہلکار

ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک پبلک فٹ اوور بریج حادثے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک، جبکہ 36 زخمی ہو گئے، جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ممبئی فٹ اوور بریج سانحہ: ایک پولیس اہلکار زخمی

By

Published : Mar 15, 2019, 7:55 AM IST


تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت نے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک واقع ایک پبلک فٹ اوور برج حادثہ میں زخمیوں کو 50 ہزار جبکہ ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے کا معاوضےکا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر وزیر اعلی نے علی سطحی جانچ کا حکم دیا ہے۔

غورطلب ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں جہاں عام لوگ شامل ہیں وہیں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ بریج کے پاس اپنی ڈیوٹی پر مامور تھے تب ہی اچانک وہ حادثے کا شکار ہوگئے اور زخمی ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details