لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان مہاجر مزدور اپنے وطن لوٹنا چاہتے ہیں لیکن ٹرینوں کے بند ہونے کی وجہ سے وہ مزید پریشان ہو گئے ہیں۔
ریلوے اسٹیشن پر مزدوروں کا ہجوم، ویڈیو حکومت کی جانب سے اب تک ہزاروں مزدوروں کو گھر روانہ کیا جا چکا ہے اور اب بھی اضافی ٹرین چلانے کی بات کی جا رہی ہے جس کے بعد مزدور ریلوے اسٹیشن پر اکٹھا ہو رہے ہیں۔
ان مزدورں کو ان گھر سے ریلوے اسٹیشن تک پہنچانے کی ذمہ داری ممبئی پولیس کی ہے۔
ان میں ایسے بھی لوگ ہیں جو ٹرین سے سفر کے لیے کافی پہلے سے ہے پولیس کو عرضی دے رکھی تھی لیکن عین موقع پر اُنہیں بتایا گیا کہ ان کی ٹرین رد ہو گئی ہے لیکن پھر بھی وہ اس اُمید سے بیٹھے ہیں کہ محکمہ ریلوے ان کے لیے کسی طرح ٹرین کا انتظام کر دے۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سی ایس ٹی اسٹیشن کا جائزہ لیا اور اُن لوگوں سے بات چیت کی جو کڑی دھوپ میں بھوک اور پیاس سے نڈھال اپنے اہل خانہ کے ساتھ وطن جانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔