اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mumbai Crime Branch Arrests Five People ممبئی کرائم برانچ کا داؤد گروہ کے ٹھکانوں پر چھاپہ، پانچ افراد گرفتار - بھتہ خوری کا معاملہ

ممبئی کرائم برانچ نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھیوں اور حوالہ آپریٹروں کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی۔ Mumbai Crime Branch nabs 5 members of Dawood Ibrahim gang

ممبئی کرائم برانچ کا داؤد گروہ کے ٹھکانوں پر چھاپہ
ممبئی کرائم برانچ کا داؤد گروہ کے ٹھکانوں پر چھاپہ

By

Published : Oct 11, 2022, 7:35 PM IST

ممبئی: ممبئی کرائم برانچ کی درجنوں ٹیموں نے آج ممبئی میں داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھیوں اور کچھ حوالہ آپریٹروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور پانچ افراد کو بھتہ وصولی کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزمین کو میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں کرائم برانچ ان کی پولیس تحویل طلب کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ گرفتار کیے گئے پانچ افراد کی شناخت اجے گوسالیہ، فیروز چمڈا، سمیر خان، امجد ریڈکر کے طور پر کی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے ابھی تک ایک دیگر ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ Mumbai Crime Branch nabs 5 members of Dawood Ibrahim gang

کرائم برانچ نے داؤد کی ممبئی میں جائیدادوں کی دیکھ بھال کرنے والے سلیم قریشی عرف سلیم فروٹ نامی شخص کو حراست میں لیا تھا اور اس کے قبضے سے چند دستاویزات بھی برآمد کی تھی جو داؤد کی بے نامی جائیدادوں کے تعلق سے بتلائی جاتی ہے اس گرفتاری کے بعد اترپردیش کے بریلی شریف سے تعلق رکھنے سلیم قریشی کو اس سے قبل این آئی اے نے بھی گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد کرائم برانچ نے اسکی تحویل حاصل کی تھی ۔

سلیم فروٹ کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ممبئی کے مضافات کے ایک بلڈر ریاض بھٹی کو گرفتار کیا تھا جس پر الزام ہیکہ وہ داؤد گروہ کے لئے بلڈروں اور تاجروں سے ہفتہ وصولی کیا کرتا تھا۔ کرائم برانچ کے انسداد ہفتہ وصولی دستے نے جن پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے انکی گرفتاری سلیم فروٹ اور ریاض بھٹی کی نشان دہی پر عمل میں آئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کرائم برانچ کے افسرن فی الوقت جنوبی ممبئی کے ناگپاڑہ، بھنڈی بازار اور مضافات کے، گورگاؤں، بوریولی اور سانتا کروز علاقوں کے متعدد ٹھکانوں پر چھاپے مار رہے ہیں۔ Mumbai Crime Branch Arrests Five People

اس درمیان کرائم برانچ کی ایک ٹیم کو ممبئی کے چور بازار نامی علاقے میں بھی پوچھ تاچھ کرتے دیکھا گیا نیز جلد ہی اس علاقے سے چند گرفتاریاں متوقع ہیں خاص کر ان افراد کو پولیس کا دستہ تلاش کر رہا ہے جو اس علاقے میں جاری تعمیراتی کام ایس بی یو ٹی کے دوران عمارتیں خالی کرانے اور ان کے غیر قانونی فروخت میں ملوث پایا گیا تھا۔

ناگپاڑہ میں کرائم برانچ کے افسران دو افراد سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں جو مبینہ طور پر بھارت میں داؤد کے کاروبار کی دیکھ بھال کرنے والے بتلائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں ضمانت پر رہا شدہ ایک منشیات فروش سے بھی کرائم برانچ پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ شہر میں گینگسٹر کے ڈرگ سنڈیکیٹ کا پتہ لگایا جا سکے۔ Mumbai Crime Branch Arrests Five People

یہ بھی پڑھیں : Extortion Case In Mumbai ممبئی میں چھوٹا شکیل کے نام پر بھتہ خوری

Riyaz Bhati Arrested داؤد ابراہیم کا ساتھی ریاض بھاٹی بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار

Chhota Shakeel's Brother-in-law Arrested: چھوٹا شکیل کے رشتہ دار گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details