ممبئی کے چمبور میں رہائش پذیر ایک 30 سالہ شکایت کنندہ وشال کرشنا منڈوالکر بھی نوکری کی تلاش میں تھا اور وہ بیرون ملک کے ہوٹلوں میں نوکری تلاش کر رہا تھا۔ اس نے نوکری پانے کیلئے جاب ڈاٹ کام، مونسٹر ڈاٹ کام سمیت دیگر سائٹس پر اپنا پروفائل اور بائیو ڈیٹا دے رکھا تھا۔ اسی ڈیٹا کی بنیاد پر اسے ایک ای میل ارسال کیا گیا، جس میں ہلٹن ہوٹل میں اسے نوکری دلانے کا تقرر نامہ ارسال کیا گیا اور کہا گیا کہ ہلٹن ہوٹل میں اسے نوکری مل گئی ہے۔
اس کے لئے اب اسے پروسیسنگ فیس یعنی پیشگی 5 لاکھ روپئے کی ادائیگی کرنے کے بعد وقتاً فوقتاً ویزا اور دیگر دستاویزات کے نام سے رقوم کا مطالبہ کیا گیا۔ اس نے 17 لاکھ روپئے منتقل کئے۔ اس کے بعد آر بی آئی کا اسے کلینرس سرٹیکفیٹ طلب کیا گیا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ اس نے سائبر پولیس اسیشن میں جاکر شکایت درج کروائی۔
جن سوشل میڈیا سائٹس اور ای میل پر اس کی گفتگو ہوئی تھی وہ تمام فرضی تھے، جدید ٹکنالوجی سے تفتیش کرتے ہوئے سائبر سیل کی ٹیم کو اس گروہ کو سراغ مل گیا اور پونہ کے انڈری علاقہ سے ساؤتھ افریقہ اور نائیجرایا کے 4 شہریوں اگنیسینی مائیکل اولیانی 32 سالہ، سوٹومیوان تھامس 25 سالہ، اوپیمی اوٹیل 26 سالہ، اگسٹین فرانسس ویلیمس 22 سالہ کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 14 موبائل فون دو لیپ ٹاپ اور پین ڈرائیو برآمد کئے ہیں۔ اس میں 27 ہزار امیدواروں کا ڈیٹا بھی ملا ہے۔ اس گروہ نے دو ہزار سے زائد لوگوں کو فرضی طریقے سے ای میل بھیبج کر نوکری کے نام پر بے وقوف بنایا ہے۔
ان کے کل 64 بینک اکاؤنٹ کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ اس بینک اکاؤنٹ سے ہی یہ لوگ پیسہ منتقل کیا کر تے تھے۔ ان کے دو بینک اکاؤنٹ ساؤتھ اور دبئی کے بینک اکاؤنٹ سے 10کروڑ روپئے کی منتقلی ہوئی ہے جبکہ ملزمین کے 12نیشنلائزڈ بینک اکاؤنٹ میں اکاونٹ ہیں۔ ان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کی بھی درخواست کرائم برانچ نے دی ہے۔